ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / انکولہ میں رقم شمارکرنے کےبہانے 30لاکھ روپئے ہضم کرنے والے ملزم اجیت کے گھرپر پولس کا چھاپہ

انکولہ میں رقم شمارکرنے کےبہانے 30لاکھ روپئے ہضم کرنے والے ملزم اجیت کے گھرپر پولس کا چھاپہ

Tue, 03 Jan 2017 19:40:20    S.O. News Service

انکولہ:3/جنوری  (ایس او نیوز)زمین خریداری معاملے میں رقم شمار کرنے کے بہانے 30لاکھ روپیوں کا دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار شہر کے اجیت گنپتی نایک کے گھر پر انکولہ پولس نے چھاپہ مارتے ہوئے 2ریوالور، 1ہونڈا اکٹیوا، 5سی سی کیمرے اور ہارڈ ڈسک سمیت اہم دستاویزات ضبط کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

خطیر رقم کو بڑی آسانی سے  دھوکہ دے کر انپی جیب میں اتارنے والے  اجیت نایک سے 30لاکھ روپئے اپنی تحویل میں لینے اور اہم جانکاری کا سراغ لگانےمیں پولس ناکام ہونے کی خبر ہے۔ پولس سے پوچھ تاچھ کے دوران ملزم اجیت نایک نے 1لاکھ 99ہزاروپئے سپر بھات کریڈیٹ بینک میں ضمانت کئے جانے کو قبول کرنے کی اطلاعات ہیں، جب کہ تفتیش میں جٹی پولس کو متعلقہ بینک میں صرف 99ہزار روپئے ضمانت کئے جانے کی جانکاری ملی ہے۔ انہی حالات کے دوران پولس نے ملزم اجیت نایک کو جے ایم ایف سی عدالت میں پیش کیا ہے، جہاں ملزم کو 14دنوں کی عدالت تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

ملزم کے خلاف شواہد مٹانے کا کیس درج

گذشتہ 25تاریخ کو  ملزم اجیت نایک کے گھر میں شکایت کردہ کی جانب سے 30لاکھ روپئے اداکئے جانے کے کلپ برباد کئے گئے ہیں، اسی کو بنیاد مان کر ملزم کے خلاف شواہد مٹانے کے الزام میں پولس نے انکولہ تھانے میں  کیس درج کرلیا  ہے۔ اور اس کے ساتھ ہمیشہ سے رہنے والےمفرور 4 سکیورٹی گارڈ س کو ان کے شہرہوناور میں پولس کو کہیں بھی ان کا سراغ نہیں ملاہے۔ مفرور تمام سکیورٹی گارڈ ریاست  گوا میں ہونے کا شبہ جتایا جارہاہے جن کے لئے جال بچھایاگیا ہے۔ اسی طرح رقم لینے کے دورا ن استعمال کی گئی ایکس یو وی 500 کار کو بھی پولس ضبط نہیں کئے جانے پر بھی کئی شکوک جنم لے رہے ہیں۔


Share: